آئی سی سی نے پرتھ سٹیڈیم کو تمام انٹرنیشنل فارمیٹس کی میزبانی کی منظوری دے دی

جمعہ 12 جنوری 2018 13:16

پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے نئے تعمیر شدہ پرتھ سٹیڈیم کو تمام انٹرنیشنل فارمیٹس کے میچز کی میزبانی کرنے کی منظوری دے دی، 28 جنوری کو میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ اس سٹیڈیم پر پہلا بڑا ایونٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے نئے تعمیر شدہ پرتھ سٹیڈیم کو تمام طرز کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے، سٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور اب یہ ویسٹرن آسٹریلیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہو گا۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھی جائزے کے بعد سٹیڈیم کو ورلڈ کلاس قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 13:16:19