جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، ملک بھر سے 32 کیوئسٹس ایکشن میں نظر آئینگے

جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، ملک بھر سے 32 کیوئسٹس ایکشن میں نظر آئینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کل ہفتے سے پی ایس بی، سنوکر ہال اسلام آباد میں شروع ہو گی، ملک بھر سے 32 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڑیہ نے بتایا ہے کہ 19 جنوری تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32 کیوئسٹس شرکت کریں گے جنہیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں گے، کوالیفائنگ رائونڈ بیسٹ آف فائیو، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ ا آف سیون، سیمی فائنلز بیسٹ آف نائن جبکہ فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہو گا۔

۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 21:48:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :