پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی طرح کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی شاندار واپسی کریگا،صلاح الدین احمد صلو

جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی طرح کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی شاندار واپسی کریگا،صلاح الدین احمد صلو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے شکستوں کے باوجود پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2-0 کے خسارے دوچار ہونے کے باوجود قومی ٹیم حریف کو حیران کرتے ہوئے سیریز میں بھرپور واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین احمد صلو نے کہا کہ پہلے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے اور ان کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کیا گیا لہذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر مکمل 50اوورز کا کھیل ہوتا تو میچ کا کیا نتیجہ نکلتا البتہ دونوں میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پر مکمل طور پر حاوی نظر آئی جہاں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن جیسے بلے باز بہترین فارم میں ہیں تو دوسری جانب کیوی بالرز ٹرینٹ بولٹ، ٹم سادھی اور مچل سینٹنر کو کھلاڑی عمدہ فیلڈنگ سے مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان کا سیریز میں فتح کا کوئی امکان نہیں کیونکہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ان میں جاندار انداز میں سیریز میں واپسی کی صلاحیت موجود ہے جیسا کہ انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ میں کیا تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بھاری شکست کے بعد پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر فائنلز میں جگہ بنائی تھی جس کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فتح کا مزہ دوبالا کیا۔۔
وقت اشاعت : 12/01/2018 - 21:48:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :