تیسرا ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 13 جنوری 2018 07:30

تیسرا ایک روزہ میچ، نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جنوری ۔2018ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 257رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا۔ 3.1اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 2رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فخر زمان 2 رنز جبکہ اظہر علی بناء کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 257رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن نے 73اور روز ٹیلر نے 52رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رومان رئیس نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 07:30:05