معروف ریسلر جان سینا ’کنگ خان‘ کے مداح نکلے

جان سینا کے مداحوں نے کنگ خان کے قول کو سراہا ،ْ اچھی بات شیئر کرنے پر ریسلر کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:16

معروف ریسلر جان سینا ’کنگ خان‘ کے مداح نکلے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور کھلاڑی جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں وہ خود بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے پرستار نکلے ،ْانہوں نے اپنے انسٹا گرام پر کنگ خان کا قول شیئر کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جان سینا کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ان ریسلرز میں ہوتا ہے جن کے دنیا بھر میں لاکھوں پرستار موجود ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ہر وقت ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جان سینا نے حال ہی میں بھارتی کھلاڑی کپل دیو اور بگ بی امیتابھ بچن کی تصویر شیئر کی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اٴْن کا قول بھی تحریر ہے۔قبل ازیں جان سینا نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں انسانیت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔جان سینا کے مداحوں نے کنگ خان کے قول کو سراہا اور اتنی اچھی بات شیئر کرنے پر ریسلر کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 12:16:29