نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 74 رنز پر ٹھکانے لگا کر 183 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

میزبانی ٹیم نے 257رنز بناسکی ،ْجواب میں پاکستاین ٹیم 74رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ْرومان رئیس 16 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر 14، 14 رنز بنا سکے ،ْنیوزی لینڈ کی جانب سے مین آف دی میچ ٹرینٹ بولٹ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:05

ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 74 رنز پر ٹھکانے لگا کر 183 سے کامیابی حاصل کر کے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ،ْ میزبانی ٹیم نے 257رنز بناسکی ،ْجواب میں پاکستاین ٹیم 74رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ْرومان رئیس 16 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے ،ْکپتان سرفراز احمد اور محمد عامر 14، 14 رنز بنا سکے ،ْنیوزی لینڈ کی جانب سے مین آف دی میچ ٹرینٹ بولٹ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم 15 کے اسکور پر کولن منرو فہیم اشرف کی وکٹ بن گئے ،ْاس کے بعد مارٹن گپٹل اور ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 69 رنز جوڑ کر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی لیکن ایک غیرضروری رن لینے کی کوشش میں گپٹل کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تجربہ کار روس ٹیلر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے 74 رنز جوڑ کر اسکور کو 158 تک پہنچا دیا، وہ 73 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کمان ٹیلر نے سنبھالی اور نئے بلے باز ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر اسکور کو 209 تک پہنچا دیا لیکن شاداب خان نے 52 رنز بنانے والے ٹیلر کے ساتھ ساتھ نئے بلے باز ہنری نکولس کو بھی یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر آؤٹ کر کے ٹیم کو دو اہم کامیابیاں دلائیں۔

اس موقع پر پاکستان نے باؤلرز کی مدد سے میچ میں واپسی کی اور ایک بڑے مجموعے کی جانب گامزن نیوزی لینڈ کی وکٹیں حاصل کر کے پوری ٹیم کو 257 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رومان رئیس نے تین، تین جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔258 رنز کے نسبتاً آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز کسی تباہی سے کم نہ تھا اور 15 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

ٹرینٹ بولٹ نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے اوپنرز اظہر علی، فخر زمان اور محمد حفیظ کو ٹھکانے لگایا جبکہ بابر اعظم رن آؤٹ ہوئے۔تجربہ کار شعیب ملک ایک مرتبہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور تین رنز بنانے کے بعد لوکی فرگیوسن کو وکٹ دے بیٹھے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچریاں بنا کر پاکستان کو خفت سے بچانے والے حسن علی اور شاداب خان بھی اس مرتبہ بے بس نظر آئے اور دونوں بالترتیب صفر اور ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے پہلے باز بنے۔

32 رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید پاکستان ون ڈے میں اپنے سب سے کم اسکور 43 رنز بھی اسکور نہ کر سکے لیکن کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر اور رومان رئیس کے ساتھ مل کر ٹیم کو اس خفت سے بچا لیا۔پاکستان کی ٹیم 28ویں اوور میں 74 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جہاں رومان رئیس 16 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر 14، 14 رنز بنا سکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مین آف دی میچ ٹرینٹ بولٹ نے پانچ جبکہ کولن منرو اور لوکی فرگیوسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 13:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :