سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے ،ْ 28جنوری کو ایونٹ اختتام پذیر ہوگا

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:10

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں15 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے ،ْایونٹ 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز اور سوتیلانا کزنٹسوا شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے تاحال ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔

امریکن سٹار کے کوچ پیٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ 36 سالہ ولیمز 2018ء سیزن کیلئے تیاری کر رہی ہیں، انہوں نے پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے اور وہ بہت جلد انہیں جوائن کریں گے جس کے بعد ہم مشاورت سے آسٹریلین اوپن میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔ روسی کھلاڑی کزنٹسوا نے اپنے بیان میں بتایا کہ کلائی کی انجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اسلئے ٹینس کورٹ میں واپسی کا کوئی صحیح وقت نہیں بتا سکتیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن 15 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 13:10:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :