عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم ون ڈے سیریز میں ایشز سیریز میں شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کل اتوار کو میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 4-0 سے شاندار فتح کے بعد کینگروز نے اب ون ڈے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ مہمان انگلش ٹیم بھی ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 19 جنوری، تیسرا میچ 21 جنوری، چوتھا میچ 26 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 14:03:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :