ٹرینٹ بولٹ پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں بہترین بائولنگ کرنے والے کیوی بائولر بن گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:15

ڈونیڈن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ٹرینٹ بولٹ پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بہترین بائولنگ کرنے والے کیوی بائولر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7.

(جاری ہے)

2 اوورز میں 17 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے خلاف بہترین بائولنگ کا اعزاز میٹ ہنری کو حاصل تھا جنہوں نے 2014ء میں ابوظہبی میں گرین شرٹس کے خلاف میچ میں 9 اوورز میں 30 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 14:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :