تیسرا ون ڈے ،رومان رئیس نے ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا سبق سکھادیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:01

تیسرا ون ڈے ،رومان رئیس نے ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا سبق سکھادیا
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے آخری بلے باز رومان رئیس نے ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا سبق سکھادیا ۔

(جاری ہے)

ڈیونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراﺅنڈ میں کھیلے گئے5میچز کی ون ڈے سیریز کے تیسرے مقابلے میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی،گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن اسوقت لڑکھڑا گئی جب صرف 15 کے مجموعی سکور پر اس کی آدھی ٹیم پوویلین لوٹ گئی ، اظہر علی 0، فخر زمان 2 ، محمد حفیظ 0،بابر اعظم 8 اور سابق کپتان شعیب ملک 3 رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔

ٹیم کے پہلے 5بلے بازوں نے مجموعی طور پر محض13رنز سکور کیے اور صرف بابر اعظم ایک باﺅنڈری لگانے میں کامیاب ہوسکے جبکہ نمبر 11پر بلے بازی کرنے کیلئے آنے والے رومان رئیس نے اکیلے ہی 16رنز بنائے جس میں3چوکے بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 14:01:52