سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین فٹ بال میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:52

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) سعودی عرب میں پہلی بار جدہ میں منعقدہ مقامی ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے سعودی خواتین سپورٹس اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو مقامی ٹیموں میں فٹ بال میچ کھیلا گیا تاہم اس میچ میں انوکھی بات جو دیکھنے میں آئی وہ یہ تھی کہ فٹبال سٹیڈیم میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین بھی میچ دیکھنے کے لئے براجمان تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں ان خوقتین شائقین کو مردوں سے الگ فیملی سیکشن میں بٹھایا گیا۔

تاہم سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کردہ مہذب اصلاحات کے ایک حصہ کے طورپر سعودی معاشرے کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ سال 2017 اکتوبر میں سخت صنف علیحدگی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے مطابق خاندانوں کے لئے ایک پرکشش سپورٹس ماحول اور ان کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پلی مرتبہ سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت حاصل ہوگئی تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 14:52:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :