آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ شروع، افغانستان کا پاکستان کو افتتاحی میچ میں اپ سیٹ شکست دے کر فاتحانہ آغاز، درویش رسولی نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، روحیل نذیر کی 81 رنز کی اننگز رائیگاں

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:33

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، افغانستان نے پاکستان کو افتتاحی میچ میں 5 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، درویش رسولی نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، روحیل نذیر کی 81 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو نیوزی لینڈ میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا، ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان حسن خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا گرین شرٹس پہلے کھیلتے ہوئے 47.4 اوورز میں 188 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، روحیل نذیر کے سوا پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، نذیر 81 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد زید صفر، احمد عالم ایک، علی زریاب آصف 30، محمد طحہ 17، سعدخان 6، حسن خان 13، محمد موسی صفر، شاہین شاہ آفریدی ایک اور ارشد اقبال 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عظمت اللہ اور قیاس احمد نے 3، 3 نوین الحق نی2 ظہیرخان اور نثار نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، درویش رسولی نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، عظمت اللہ 12 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، رحمت اللہ 31، ابراہیم 3، اکرام 46، باہر شاہ ایک اور نثار 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، حسن خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ اور محمد طحہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 13/01/2018 - 15:33:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :