ڈی کوک اپنی سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار گولڈن ڈک ہوئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 22:27

ڈی کوک اپنی سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار گولڈن ڈک ہوئے
سنچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) جنوبی افریقن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اپنی سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک ہوئے، کوک گزشتہ روز بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوئے، انہیں ایشون نے آئوٹ کیا، یہ جنوبی افریقن سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلا موقع ہے کہ کوک پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوئے ہوں، اس سے قبل کوک ملک سے باہر سات مرتبہ گولڈن ڈک ہوئے، نیوزی لینڈ میں تین، بنگلہ دیش میں دو جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا میں ایک، ایک بار گولڈن ڈک ہوئے۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 22:27:09