رشبھ پانٹ نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی

اتوار 14 جنوری 2018 15:19

رشبھ پانٹ نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جنوری2018ء) بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری سکور کرنے کا کا رنامہ سر انجام دے دیا ہے ۔ فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم ،نئی دہلی میں سید مشتاق علی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے نارتھ زون میں رشبھ پانٹ نے نئی دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہماچل پردیش کیخلاف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین اور کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیز ترین سنچری سکور کی ۔

(جاری ہے)

145رنز کے ہدف کے تعاقب میں رشبھ پانٹ نے ہما چل پردیش کے باﺅلرز کو مار مار کر ادھ موا کردیا ،انہوں نے محض 32گیندوںپر اپنی سنچری مکمل کی اور38گیندوں پر116رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8چوکے اور12چھکے شامل تھے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ءرائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے پونے واریئرز کیخلاف محض 30گیندوں پر سنچری سکو ر کی تھی، آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز نے 2004ءمیں مڈل سیکس کیخلاف 34گیندوں پر سنچری سکور کی تھی ۔بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 35،35گیندوں پر سنچری بنانے کا کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے ۔

رشبھ پانٹ نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 15:19:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :