کیشو مہاراج 106 برس بعد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز کرنے والے جنوبی افریقن سپنر بن گئے

اتوار 14 جنوری 2018 17:11

کیشو مہاراج 106 برس بعد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز کرنے والے جنوبی افریقن سپنر بن گئے
سینچورین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)کیشو مہاراج 106 برس بعد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز کرنے والے جنوبی افریقن سپنر بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل آخری مرتبہ جنوبی افریقن سپنر فالکنر نے 1912ء میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کا پہلا اوور کرایا تھا اور یہ ایک صدی بعد پہلا موقع ہے کہ کسی جنوبی افریقن سپنر نے پہلی ٹیسٹ اننگز میں بائولنگ کا آغاز کیا ہو۔
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 17:11:07