آئی پی ایل نیلامی میں1122پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی، جوئے روٹ بھی شامل

فہرست میں صرف 281کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کر کٹ کاتجربہ حاصل ،838ناتجربہ کار شامل ،نیلامی کیلیے نام پیش کرنے والے سب سے زیادہ 58 غیرملکی پلیئرز کا تعلق آسٹریلیا سے، جنوبی افریقہ کے 57، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 39، 39 اور افغانستان کے 13کھلاڑی شامل

اتوار 14 جنوری 2018 17:41

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلیے 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں۔انڈین پریمیئر لیگ میں نیلام ہونے کیلیے 1122 پلیئرز نے دلچسپی ظاہر کردی جس میں 282 غیرملکی کرکٹرز شامل ہیں جب کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ، آل رانڈر بین اسٹوکس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔

اسے آئی پی ایل کی جانب سے 8 فرنچائزز کو فراہم کیا گیا،ان کی جانب سے جن پلیئرز کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی جائے اس کے مطابق اس طویل فہرست کو مختصر کردیا جائے گا۔اس لمبی لسٹ میں صرف 281 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہے، 838 ناتجربہ کار ہیں، ان میں سے 778 کا تعلق بھارت جبکہ تین کا مختلف ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کئی اور بڑے نام بھی نیلامی کیلیے پیش ہوں گے، ان میں کرس گیل، ہاشم آملا، کوئنٹین ڈی کک، کرس لین، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، کاگیسو ربادا جبکہ مقامی ہیروز ایشون، لوکیش راہول، اجنکیا راہنے، یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیرشامل ہیں۔

ویرات کوہلی، دھونی، جڈیجا، روہت شرما اور جسپریت بمرا سمیت 18 کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے اپنے پاس برقرار رکھا۔خیال رہے کہ نیلامی کیلیے نام پیش کرنے والے سب سے زیادہ 58 غیرملکی پلیئرز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جنوبی افریقہ کے 57، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 39، 39 اور افغانستان کے 13 کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ حسب سابق اس بار بھی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل پلیئرز پر لیگ کے دروازے بند ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 17:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :