چوتھا ون ڈے ، قومی ٹیم ہیملٹن پہنچ گئی،ٹیم(آج) پریکٹس کریگی

اتوار 14 جنوری 2018 17:41

ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2018ء)قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے لیے ہمیلٹن پہنچ گئی، کھلاڑی(آج)پیر کو ٹریننگ شروع کریں گے، سولہ جنوری کو میدان لگے گا۔ ٹیم پاکستان کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ڈرانا خواب سیریز کے پہلے تینوں ون ڈے مقابلوں میں شکست سے دو چار چوتھے میچ کے لیے کھلاڑی ہیملٹن پہنچ گئے، پندرہ جنوری سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

سیریز میں پہلی جیت کے متلاشی قومی شاہین جان ماریں گے۔ اونچی اڑان بھریں گے، تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔ سولہ جنوری کو شیڈول سیریز کا چوتھا میچ ڈے نائٹ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری بائیسویں سیریز میزبان کیویز نے جیت لی ہے۔ کلین سویپ سے بچنے کے لیے چیمپئنز کے چیمپئن پرعزم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین وائٹ واش سمیت سات سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 14/01/2018 - 17:41:40