پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 394 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 14 جنوری 2018 19:51

عجمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایم سی سی کرکٹ گرائونڈ عجمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ کو 394 کے واضح مارجن سے سے شکشت دی، پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جوکہ ایک روزہ کرکٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے، عامر اشفاق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی208 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ثناء اللہ 143 اورہارون خان 105رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، جواب میں آسٹریلوی بلائنڈ ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 169رنز پر ڈھیر ہوگئی، سٹیفن پالمر71 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہارون خان اور مطیع اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عامر اشفاق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دوسرے میچ میں بھارت بلائنڈ ٹیم نے نیپال بلائنڈ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی، نیپال کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 37.5اوورز میں 156رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، برت تھاپا نی35 رنزبنائے، جواب میں بھارت بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سنیل گھاڑیاں 54 اور مہندر نے 40 رنز بنائے، تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو5 وکٹوں سے ہرایا، بنگلہ دیس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹ کے نقصان پر 291رنز بنائے، عبدالمالک111رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، سلوا نے 118رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وقت اشاعت : 14/01/2018 - 19:51:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :