ٹیم کی خراب پرفارمنس کی کوئی معذرت نہیں، مکی آرتھر

پیر 15 جنوری 2018 14:40

ٹیم کی خراب پرفارمنس کی کوئی معذرت نہیں، مکی آرتھر
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ خراب پرفارمنس کی کوئی معذرت نہیں، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا کھیلنا سیکھنا ہوگا، سیریز کے دو میچز باقی ہیں اور ہم فائٹ بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم مزید دو میچز میں کامیابی کے لئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے، پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے دو میچز باقی ہیں اور ہم فائٹ بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی ابھی متحرک ہیں اور وہ بہتر کھیل سکتے ہیں تاہم مختلف کمبی نیشن آزمانے کا سوچ رہے ہیں جو ٹیم کے لئے بہتر ہو۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دبا ئو سے نکال کر آزادانہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور انہیں اعتماد دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرسکیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ توقعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پرفارمنس نہ دینے پر مایوس ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ کنڈیشنز ہمیں سوٹ نہیں کرتیں اور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کھیلتے آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 14:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :