بی بی ایل لیگ 2018، میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کل پنجہ آزما ہونگی

پیر 15 جنوری 2018 16:10

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ 2018ء میں کل منگل کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میلبورن سٹارز اور سدنی سکسرز کی ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ میگا ایونٹ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ہر ٹیم دس لیگ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 16:10:17