پانچویں بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا

پیر 15 جنوری 2018 17:46

پانچویں بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پانچویں بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 20 جنوری بروزہفتہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ۔ اس بات کا اعلان ورلڈبلائنڈکرکٹ کونسل کے صدرمہانتیش جی کے اورپاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سیدسلطان شاہ نے کیا۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ان انڈیا کے صدر مہانتیش جی کے نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کرخوشی محسوس ہوتی ہے اور ہماری بھرپورکوشش تھی کہ ہم ورلڈکپ کے میچزپاکستان میں کھیلیں مگر بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث فی الحال ایسا ممکن نہیں جس کا ہمیں بہت افسوس ہے اورمیں پاکستانی شائقین کھیل سے معذرت چاہتا ہوں مگرمیں یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلدبھارتی بلائنڈکرکٹ ٹیم دوطرفہ سیریزکھیلنے کے پاکستان کادورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سیدسلطان شاہ نے کہا کہ بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کافائنل 21 جنوری کولاہورمیں شیڈول تھا اورہماری جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل تھیں مگرآخری لمحات پر بھارتی حکومت کیجانب سے اپنی ٹیم کوپاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے سیدسلطان شاہ نے مزیدکہا کہ بلائنڈ کرکٹ کوآرگنائز کرنا ایک مشکل کام ہے بحرحال موجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے دونوں کرکٹ بورڈزنے فیصلہ کیا ہے کہ اب ورلڈ کپ کا فائنل شارجہ میں ہوگاپاکستان اوربھارت دنیائے بلائنڈکرکٹ کی صف اول کی ٹیمیں ہیں اورماضی میں کشیدہ حالات کے باوجود دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے ملک میں جاکرکرکٹ کھیلی ہے اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا رواں سال بھارتی ٹیم پاکستان کادورہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 15/01/2018 - 17:46:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :