آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائنگ رائونڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 15 جنوری 2018 22:29

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائنگ رائونڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائنگ رائونڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ 4 مارچ سے زمبابوے میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، پاپوانیو گنی، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور آئی سی سی لیگ کی چمپئن ٹیم شامل ہیں، گروپ بی میں میزبان زمبابوے، افغانستان، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ اور آئی سی سی لیگ کی رنرز اپ ٹیمیں شامل ہیں۔زمبابوے میں 4 سے 12 مارچ تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 15 مارچ سے 23 مارچ تک ورلڈ کپ کوالیفائنگ کا سپر سکس رائونڈ ہو گا جبکہ فائنل 25 مارچ کو شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کھیل سکیں گی۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 22:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :