چوتھا ون ڈے، شعیب ملک سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

منگل 16 جنوری 2018 08:27

چوتھا ون ڈے، شعیب ملک سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جنوری2018ء)قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیڈون پارک ،ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ کے32اوور میں شعیب ملک نے لیفٹ آرم سپنر مچل سینٹنر کی گیند کو کورز میں کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تاہم نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے محمد حفیظ نے انہیں واپس بھیج دیا ،شعیب ملک نے کریز میں جیسے ہی بلا رکھا تو کورز سے آنے والے تھرو سیدھا ان کے سر سے ٹکرا کر باﺅنڈری پار چلی گئی تاہم وہ فور ی طور پر زمین پر گر گئے ، دونوں ٹیموں کے میڈیکل عملے نے شعیب ملک کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی مگر صرف 6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

چوتھا ون ڈے، شعیب ملک سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 08:27:30