چوتھے ٹیسٹ میں بیٹنگ چلی تو بائولرز کام نہ آسکے

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی ، 5میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹو ں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کر لی نیوزی لینڈ نے 262رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 46ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا ،مارٹن گپٹل 31، کولن منرو 56 ، کین ولیمسن 32 جبکہ نکولس 52 اور گرینڈ ہوم 74 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے،شاداب خان نے تین ، رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 54 ، حارث سہیل نے 50 ، سرفراز احمد نے 51 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی جانب سے سائوتھی نے 3، کین ولیم سن نے 2 ، ٹرینٹ بولٹ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

منگل 16 جنوری 2018 19:14

چوتھے ٹیسٹ میں بیٹنگ چلی تو بائولرز کام نہ آسکے
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی ،5میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹو ں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 4-0کی برتری حاصل کر لی ۔ ہملٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 262 رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ 81 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 54 ، حارث سہیل نے 50 ، سرفراز احمد نے 51 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سائوتھی نے 3، کین ولیم سن نے 2 ، ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا جبکہ اس کے صرف 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔مارٹن گپٹل 31، کولن منرو 56 ، کین ولیمسن 32، روس ٹیلر 1 اور ٹام لیتھم 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، نکولس 52 اور گرینڈ ہوم 74 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین ، رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ہیملٹن کے سیڈون پارک کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 263 رنزکا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا، دونوں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور 88 رنز کی شراکت قائم کی، منرو نے نصف سنچری سکور کی اور 56 رنز بناکر آٹ ہوئے ،مارٹن گپٹل نے 31 رنز بنائے تاہم بعد میں آنیوالے کھلاڑی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 99 کے مجموعی سکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کین ولیمسن بھی اس میچ میں خاص کاکردگی نہ دکھا سکے اور محض23رنز بنا کر پوویلین لو ٹ گئے ۔ 154 رنز پر نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی جس کے باعث کیویز مشکلات کا شکار ہوگئے تاہم ہینری نکولس اور گرینڈ ہوم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 109 رنزکی شراکت قائم کی، ہینری نکولس نے 52 اور گرینڈ ہوم نے 74 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا۔پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اظہر علی کی جگہ حارث سہیل کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا اور فہیم اشرف سے اوپننگ کروانیکا جوا کھیلا لیکن وہ صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ چوتھے میچ میں بھی جاری رہا او ر جب وہ محض 3رنز بنا کر ٹم ساتھی کی گیند پر آٹ ہوئے تو ٹیم صرف 11 رنز پر دو کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔

فخر زمان کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 86 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا تاہم مچل سینٹنر نی54 رنز بنانیوالے فخر کی وکٹیں بکھیر دیں۔دورے میں پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن 50 رنز بنانے کے بعد کیوی قائد کین ولیمسن کی وکٹ بن گئے۔

شعیب ملک کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا اور ولیمسن نے ان کی اننگز کا بھی 6رنز پر خاتمہ کر کے پاکستان کو پانچواں نقصان پہنچایا۔130 رنز پر آدھی ٹیم آٹ ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے جلد پویلین لوٹنے کا خطرہ محسوس ہونے لگا لیکن کپتان سرفراز احمد اور محمد کیویز بالرز کے خلاف ڈٹ گئے اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،سرفراز احمد اپنے ون ڈے کیریئر کی 8ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی51رنز بنا کر بولٹ کا شکار بنے،ان کی حفیظ کے ساتھ شراکت داری98رنز کی رہی حسن دوسرے ون ڈے کی طرح دوبارہ اپنا جادو نہ چلا سکے اور محض ایک رن بنا کر ساتھی کا شکار بن گئے ۔

حفیظ نے ٹرینٹ بولٹ کے آخری اوورمیں3چھکوں اور ایک چوکے کی مددسے 22رنز لیکر پاکستان کو 262رنز تک پہنچایا ، وہ آخری بال پر تیز سنگل لینے کی کوشش میں 81رنز بنا کر رن آ ٹ ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے ساتھی نے 3،ولیمسن نے 2اور سینٹنر اور بولٹ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ ۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 19:14:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :