سرفراز احمد نے آخری اوورز میں خراب بالنگ کو ہار کا ذمہ دار قرار د ے دیا

منگل 16 جنوری 2018 19:14

سرفراز احمد نے آخری اوورز میں خراب بالنگ کو ہار کا ذمہ دار قرار د ے دیا
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آخری اوورز میں خراب بالنگ کو ہار کا ذمہ دار قرار د ے دیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کی ہار بہت مایوس کن ہے لیکن اس دوران کچھ اچھی چیزیں بھی ہوئیں، فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کی اور ہم نے بیٹنگ کرتے ہوئے آخر ی اوورز میں عمدہ کھیل پیش کیا جس سے ہمارا اعتماد بڑھا لیکن بالنگ میں آخری اوورز میں ہم نے بہت خراب گیند بازی کی ،ڈی گرینڈ ہوم نے ایک بہترین اننگز کھیلی ، وہ واقعی لاجواب تھی ۔ ۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 19:14:47