پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لئے

منگل 16 جنوری 2018 19:17

پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لئے
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیم سے تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ ایک اور میچ میں بھارت اور نیو پاپوا گنی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں بھارتی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو پاپوا گنی کی ٹیم کو 10 وکٹون سے ہرا دیا۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی پوری ٹیم 28.5 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت آئرش ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ شروع ہوا تو آئرلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 28.5 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 8.5 اوورز میں 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسان خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے آئرلینڈ کو میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی اوپننگ بلے باز محمد زاہد عالم نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے تھا جس میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 21.5 اوورز میں 64 رنز بناسکی۔ بھارت کے اے ایس رائے نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے اوپننگ بلے باز پی پی شائو کے ناقابل شکست 57 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان پر 8 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارت کے انوکل رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 19:17:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :