پی بی سی سی کا عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کو خوب صورت گانوں اور ڈانس سے محظوظ کیا گیا

منگل 16 جنوری 2018 19:17

پی بی سی سی کا عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) نے عالمی بلائنڈ ایک روزہ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشائیے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور نیپال کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سیمت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی لے، جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے، پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ سیمت دیگر افراد نے شرکت کی، اس موقع پر میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کو خوب صورت گانوں اور ڈانس سے محظوظ کیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 19:17:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :