لاہور ، پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا فائنل پنجاب یونیورسٹی اور کیمپس یونائیٹڈ کے مابین آج کھیلا جائیگا

منگل 16 جنوری 2018 19:23

لاہور ، پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا فائنل پنجاب یونیورسٹی اور کیمپس یونائیٹڈ کے مابین آج کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کا فائنل پنجاب یونیورسٹی اور کیمپس یونائیٹڈ کے مابین آج کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی ایف سی نے سخت مقابلے کے بعد باباکارگو کو1-0سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون گراونڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ شپ کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی فٹ بال کلب نے باباکارگوایف سی کو صفر کے مقابلے ایک گول سے زیر کرکے فائنل میں جگہ پکی کی جہاں اس کا مقابلہ کیمپس یونائیٹڈ سے ہوگا۔

میچ کا واحد گول پنجاب یونیورسٹی کے سٹرائیکر داود نے سکور کیا۔ یادر ہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کیمپس یونائیٹڈ نے پاکستان ساکر سکول کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر ضیاء ڈوگر کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 19:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :