آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے

muhammad ali محمد علی منگل 16 جنوری 2018 18:49

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری 2018ء) آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ کراچی کنگز کا حصہ بننے والے مچل جانسن نے دستبرداری کیلیے آئی پی ایل سے قبل آرام کا بہانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سے خراب تعلقات بھی مچل جانسن کی دستبرداری کی وجہ بنی۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 18:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :