کوہلی کو لارا سے آگے نکلنے کیلئے صرف ایک سنچری درکار

انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ سچن ٹنڈولکر پہلے ، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 71سنچریوں کے ساتھ دوسرے،سری لنکا کے کمار سنگا کارا اس فہرست میں 63سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 62سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ہیں

منگل 16 جنوری 2018 21:52

کوہلی کو لارا سے آگے نکلنے کیلئے صرف ایک سنچری درکار
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) سوپر اسپورٹس پارک سینچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی کپتان ورات کوہلی نے 153رنز کی اننگز کھیلی جو 29 سال کے کوہلی کی 65ویں ٹیسٹ میں 21ویں اور مجموعی طور پر ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 53 ویں سنچری تھی۔

(جاری ہے)

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کوہلی 202ون ڈے میچوں میں بھارت کے لئے 32سنچریاں بنا چکے ہیں،یوں مجموعی طور پر 53انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ کوہلی اب ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کے ہم عصر بن گئے ہیں۔

اگر انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو 100انٹرنیشنل سنچریوں کے ساتھ بھارت کے سچن ٹنڈولکر پہلے اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 71سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔سری لنکا کے کمار سنگا کارا اس فہرست میں 63سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جب کہ جنوبی افریقا کے جیک کیلس 62سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر مشترکہ طور پر سری لنکا کے مہیلا جیا وردھنے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ ہیں ،جنھوں نے 54،54سنچریاں بنا رکھی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 21:52:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :