عامر سہیل نے پاکستانی باﺅلرز کو گھر کے شیر قرار د ے ڈالا

بدھ 17 جنوری 2018 13:46

عامر سہیل نے پاکستانی باﺅلرز کو گھر کے شیر قرار د ے ڈالا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جنوری2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستانی باﺅلرز کو گھر کے شیر قرار د ے ڈالا ۔نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعدمیچ ہارنے والے باﺅلرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ باﺅلر مطلب کی کنڈیشنز میں تو اچھی باﺅلنگ کر لیتے ہیںورنہ ان کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، برصغیر میں ورلڈ کلاس نظر آنےوالے قومی باﺅلرز کیوی کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کے صحیح استعمال سے قاصر اور اوسط درجے کے گیند باز ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عامر سہیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نئی بال کرنے والے باﺅلرز کا فقدان ہے جس کا مسلسل نقصان اٹھانا پڑتا ہے،ہم چوتھا ون ڈے جیت سکتے تھے لیکن کپتان سرفراز احمد باﺅلنگ کی تبدیلیوں کے حوالے سے درست فیصلے نہیں کر سکے اور ان کی جانب سے باﺅلرز سے طویل سپیلز کرانا ناکامی کا سبب بن گیا کیونکہ ہمارے باﺅلرز کو نیوزی لینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی سلو وکٹیں نہیں مل سکیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 13:46:29