وسیم اکرم قومی ٹیم کے حوالے سے حقائق سے بے خبر نکلے

بدھ 17 جنوری 2018 14:46

وسیم اکرم قومی ٹیم کے حوالے سے حقائق سے بے خبر نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جنوری2018ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کوبطور کرکٹ تجزیہ کارخاص مقام حاصل ہوچکا ہے لیکن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین حالیہ سیریز میں انکے تجزیوں نے شائقین کرکٹ کو کنفیوژ کردیا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے پاکستان نے حالیہ شکستوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستانی بیٹنگ لائن میں ایک بھی ایسا بلے باز نہیں جو نیوزی لینڈ کی سرزمین پر سنچری سکورکرنےکی صلاحیت رکھتا ہوجبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج تک کیویز کے خلاف ان کی سرزمین پرسنچریاں سکورکرنےوالے3 میں سے 2پاکستانی بلے بازمحمد حفیظ اور احمد شہزاداس وقت کیوی سرزمین پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں آ ج تک صرف 3پاکستانی بلے باز سنچریاں سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سابق کپتان رمیزراجہ کے علاوہ موجودہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈمیں شامل محمد حفیظ اور احمد شہزاد شامل ہیں،دونوں کھلاڑیوں نے 2011ءکے دورہ نیوزی لینڈ میں بالترتیب کرائسٹ چرچ اور ہیملٹن میں 115، 115رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 14:46:29