پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر وسابق ڈی جی سپورٹس پنجاب سیدخاور شاہ کو آبائی قبرستان (سلطان شاہ)جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 15:31

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر وسابق ڈی جی سپورٹس پنجاب سیدخاور شاہ کو آبائی قبرستان (سلطان شاہ)جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجداللہ، ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار، سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹرز محمد حفیظ بھٹی، طارق وٹو، بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ مظہر، کھیلوں کی مختلف قومی شخصیات، سپورٹس آفیشلز، سیاسی و سماجی شخصیات، دوست احباب اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور مرحوم کے بھائیوں منظر شاہ، قسور شاہ، بیٹے فخر شاہ اور دیگر لواحقین تعزیت کا اظہار کیا اوت مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

آغا امجداللہ اور اعظم ڈار نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، مرحوم کی رسم قل 18 جنوری بروز جمعرات، دن 2 بجے سپورٹس کمپلیکس گوجرہ روڈ جھنگ میں ادا کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 15:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :