نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹم ساتھی پہلے اور تیسرے جبکہ راس ٹیلر پہلے ٹی20میچ کیلئے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آرام دیدیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 15:58

ویلنٹگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں چند کھلاڑی ایک یا دو میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے، اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، کولن منرو، گلین فلپس، روس ٹیلر، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بروس، کولن دی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، ایش سودھی، ٹم ساتھی، بین ویلر اور انارو کچن، شامل ہیں۔

ٹم ساتھی پہلے اور تیسرے جب کہ راس ٹیلر پہلے ٹی 20 میچ کے لئے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔بلے باز روس ٹیلر صرف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ٹم ساتھی پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 15:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :