عامر سہیل نے پاکستانی بائولرز کو گھر کے شیر قرار د یدیا

موجودہ باولرز مطلب کی کنڈیشنز میں تو اچھی بالنگ کر لیتے ہیںورنہ ان کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، برصغیر میں ورلڈ کلاس نظر آنیوالے قومی بالرز کیوی کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کے صحیح استعمال سے قاصر اور اوسط درجے کے گیند باز ثابت ہوئے،سابق کپتان

بدھ 17 جنوری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستانی بالرز کو گھر کے شیر قرار د ے ڈالا ۔نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعدمیچ ہارنے والے بالرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ باولر مطلب کی کنڈیشنز میں تو اچھی بالنگ کر لیتے ہیںورنہ ان کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے، برصغیر میں ورلڈ کلاس نظر آنیوالے قومی بالرز کیوی کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کے صحیح استعمال سے قاصر اور اوسط درجے کے گیند باز ثابت ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عامر سہیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس نئی بال کرنے والے بالرز کا فقدان ہے جس کا مسلسل نقصان اٹھانا پڑتا ہے،ہم چوتھا ون ڈے جیت سکتے تھے لیکن کپتان سرفراز احمد بالنگ کی تبدیلیوں کے حوالے سے درست فیصلے نہیں کر سکے اور ان کی جانب سے بالرز سے طویل سپیلز کرانا ناکامی کا سبب بن گیا کیونکہ ہمارے بالرز کو نیوزی لینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی سلو وکٹیں نہیں مل سکیں۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :