نیوزی لینڈ کے باکسر سونی بل ولیمز کا دورہ سعودی عرب، عمرے کی ادائیگی

بدھ 17 جنوری 2018 16:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے باکسر اور رگبی کھلاڑی سونی بل ولیمز نے رواں ماہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا اور مقدس مقامات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔سونی بل ولیمز واحد مسلم باکسر اور کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چیمپیئن کے فاتح بھی ہیں اور 2011 اور 2015 میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔

انہوں نے 2008 سے قبل اپنی ذاتی زندگی میں خوب نشیب وفراز دیکھے، جس کے بعد 2009 میں سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کیا اور دینی تعلیم حاصل کی۔سونی ولیمز نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور مدینہ شریف کی زیارت بھی کی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی ہیں۔سونی ولیمز نے مسجد نبوی کے احاطے کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا مدینے میں مسجد نبوی ؐکی زیارت کرنا کتنا زبردست احساس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قبرستان جنت البقیع کی بھی زیارت کی اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اسلامی تاریخ کی تمام عظیم شخصیات کے لیے دعا کی ہے۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونی بل ولیمز کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے، اس نے مجھے وہ احساس اور خوشی دی ہے، جس کی ہمیشہ سے مجھے تلاش تھی، میں اسے ایک ذمہ داری کی طرح دیکھتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:00:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :