شعیب ملک کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ، چوٹ سے تیزی سے ریکور ہورہے ہیں ، ڈاکٹروں کی ہدایت پر سفر کرکے ویلنگٹن پہنچے ہیں ، پی سی بی

الحمداللہ ، میں اب بہتر محسوس کررہاہوں، شعیب ملک

بدھ 17 جنوری 2018 16:16

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کی اننگزکے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں چوٹ کے کچھ آثار نظر آئے تاہم قومی ٹیم اب ہیملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے کلیئرنس کے بعد شعیب ملک نے بھی ٹیم کیساتھ سفر کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اس چوٹ سے تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور فی الوقت ان کا سکین کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دوسری جانب شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا رخ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ ، میں اب بہتر محسوس کررہاہوں تاہم میرے سر پر لگنے والی گیند کی حالت نازک ہے ، میرے لیے ٹویٹ کرنے، پیغامات بھیجنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا شکریہ،مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیے گا۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:16:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :