مارتا: آسٹریلین اوپن کے تیسرے رانڈ میں پہنچنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئی

یوکرین کی 15 سالہ مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر تیسرے رانڈ میں پہنچیں، پہلے 1997 میں یو ایس اوپن میں میریانا لوچچ برونی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا

بدھ 17 جنوری 2018 16:34

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء)آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے آسٹریلین اوپن میں مارتا کوستیوک تیسرے رانڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔یوکرین کی 15 سالہ مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر تیسرے رانڈ میں پہنچیں۔اس سے پہلے 1997 میں یو ایس اوپن میں میریانا لوچچ برونی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

وہ میلبرن میں آخری 32 کھلاڑی میں بھی سب سے کم عمر ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں مارٹینا ہنگس کو یہ اعزاز حاصل تھا۔انھوں نے کہا کہ میں خوش قمست ہوں کہ گذشتہ برس راڈ لیور ایرینا میں فائنل کھیلا اور مجھے کسی حد تک اندازہ تھا کہ بڑے کوٹ میں کیسے کھیلنا ہے۔مارتا کو گذشتہ برس جونیئر چیمپیئن کے طور پر آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی اور وہ اب تک پانچ میچ جیت چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو میچ میں فتح کے بعد مارتا کا جونیئر کریئر اختتام کو پہنچا اور اس وقت ان کی ٹینس کی عالمی رینکنگ کم از کم 250 ویں ہو گی۔مارتا میلبرن آنے سے پہلے پانچ ہزار پانڈ کما چکی تھیں۔ تاہم اب رواں ہفتے دو کامیابیوں کے بعد وہ انعامات کی مد میں 82 ہزار پانڈ تک کما چکی ہیں۔مارتا نے رقم جیتنے پر کہا کہ مجھے پہلے ہی اندازہ ہے کہ مجھے اس رقم کو کہاں خرچ کرنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں اپنے خاندان کے لیے تحائف خریدوں، کیونکہ میرا خاندان کافی بڑا ہے اور ہاں اس کے بعد تھوڑا بہت اپنے لیے۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:34:31