نیوزی لینڈ کے جیکب بھولا کی 180 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز، انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے

بدھ 17 جنوری 2018 16:44

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے جیکب بھولا نے انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ میں گزشتہ روز کینیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا اور 180 رنز کی اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا، انہوں نے انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا سابق آسٹریلوی بلے باز تھیو ڈوروپولوس کا 15 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، تھیو نے 2003ء میں انگلینڈ کے خلاف 179 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اس کے ساتھ ساتھ جیکب بھولا نے انڈر 19 ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بھی انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی پیگن کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2002ء میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 176 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:44:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :