چیتشور پوجارا ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہونے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

بدھ 17 جنوری 2018 16:44

سینچورین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) چیتشور پوجارا ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہونے والے بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے، پوجارا جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہوئے، وہ 18برس بعد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں، آخری مرتبہ 2000ء میں نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہوئے تھے، پوجارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دونوں اننگز میں رن آئوٹ ہونے والے مجموعی طور پر 22ویں کھلاڑی ہیں، وہ پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری اننگز میں 19 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:44:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :