آسٹریلین اوپن ،مارٹا کوٹیوک نے آسٹریلوی کھلاڑی کو مات دے دی

پندرہ سالہ یوکرائنی کھلاڑی نے 6-3 اور7-5 کے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، اب ایلینا سوٹولیا سے جوڑ پڑے گا

بدھ 17 جنوری 2018 16:51

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء)آسٹریلین اوپن میں پندرہ سالہ لڑکی مارٹا کوٹیوک کا فاتحانہ انداز دوسرے رانڈ میں بھی جاری دیکھا گیا۔ یوکرائنی سٹار کھلاڑی کو اپنی ہی ہموطن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میلبرن میں جاری ٹینس سیزن کا افتتاحی گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" جاری یوکرائن کی پندرہ سالہ مارٹا کوٹیوک نے دبنگ انٹری ڈالی۔

(جاری ہے)

دوسرے رانڈ میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی۔ دوسرے رانڈ میں آسٹریلوی کے خلاف چھ تین اور سات پانچ کے سٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹی، اب ان کا مقابلہ اپنی ہی ہموطن اور عالمی نمبر چار علینا سوِٹولینا کے ساتھ ہو گا۔ ویمن سنگلز کے ایک اور اہم میچ میں رینک ٹو کیرولین وزنیاکی کے خلاف دو ایک سے کامیاب رہیں۔ ڈینش کھلاڑی کی جیت کا سکور تین چھ، چھ دو اور سات پانچ رہا۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:51:24