خیبر پختونخواانڈر23گیمز کے لوگوکی تقریب رونمائی 14فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی

بدھ 17 جنوری 2018 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء)محکمہ کھیل کے زیر اہتمام پشاور سمیت صوبے بھر میں ہونیوالے خیبر پختونخواانڈر23گیمز کے لوگوکی تقریب رونمائی 14فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی جبکہ ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے چنائوکیلئے ٹرائلز 15 سے 21فروری تک لئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی سطح پر ہر سال کی طرح امسال بھی منعقد ہ انڈر23گیمز بھر پور اندازمیں منعقد ہونگے جسکے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،خیبر پختونخواانڈر23گیمز کے لوگوکی تقریب رونمائی 14فروری کو قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس آرینامیں منعقدہ ہوگی،جبکہ ان گیمزکیلئے ڈسٹرکٹ پشاور کی سطح پر فٹ بال ،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،بیس بال،اتھلیٹکس،سکواش،نیٹ بال سمیت خیبر پختونخواانڈر23گیمزمیں شامل تمام کھیلوںکیلئے مرد وخواتین ٹیموں کے ٹرائلز 15فروری سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس،قیوم سٹیڈیم اور طہماس خان سٹیٖڈیم پرلئے جائینگے جو21فروری تک مکمل کئے جائینگے۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 16:52:09