دورہ نیوزی لینڈ ، فاسٹ باﺅلرز کی ناکامی نے گرین شرٹس کو وائٹ واش کے دہانے پر پہنچا دیا

بدھ 17 جنوری 2018 17:04

دورہ نیوزی لینڈ ، فاسٹ باﺅلرز کی ناکامی نے گرین شرٹس کو وائٹ واش کے دہانے پر پہنچا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جنوری2018ء)نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا فاسٹ باﺅلرز کی ناکامی نے گرین شرٹس کو وائٹ واش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاکستانی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی میں محمد عامر اور حسن علی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے شائقین کرکٹ کو ان سے بڑ ی توقعات وابستہ تھیں لیکن کوئی بھی فاسٹ باﺅلر کیوی بلے بازوں کے بلوں کے آگے بندھ باندھنے میں ناکام رہا جس کے بعد اب پاکستان پر کیویز کیخلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کا خطرہ منڈلا رہاہے ۔

سیریزکے 4میچز میں اب تک فاسٹ باﺅلر محمد عامر مہنگے ترین باﺅلر ثابت ہوئے ہیں جنہوںنے سیریز میں.50 72کی بھاری اوسط سے2شکار کیے ہیں ، رومان رئیس نے ا ب تک43کی اوسط سے 5وکٹیں اپنے نام کی ہیں جبکہ آل راﺅنڈ فہیم اشرف نے 3شکاروں کیلئے50 رنز فی وکٹ دیئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کے بہترین باﺅلر قرار پانے والے حسن علی اب تک سیریز میں 36.17رنز فی وکٹ کی اوسط سے6شکار کرسکے ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 17:04:40