شعیب ملک کی نیوزی لینڈ میں ناقص پرفارمنس کا سلسلہ بدستور جاری

بدھ 17 جنوری 2018 17:30

شعیب ملک کی نیوزی لینڈ میں ناقص پرفارمنس کا سلسلہ بدستور جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جنوری2018ء)قومی ون ڈے ٹیم کے سینئر ترین بلے باز شعیب ملک کی نیوزی لینڈ میں ناقص پرفارمنس کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

35سالہ شعیب ملک نے اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے4میچز میں مجموعی طور پر 12.25کی اوسط سے49رنز سکور کیے ہیں اور 12ان کا بہترین سکور رہا ہے ،شعیب ملک کا نیوزی لینڈ میں مجموعی ریکارڈ بھی بدترین ہے جہاں انہوں نے10میچز میں 10.44کی بدترین اوسط سے 94رنز سکور کررکھے ہیں اور اس دوران 3مرتبہ انہیں صفر کی خفت سے بھی دوچارہونا پڑا،یہ کم از کم 10اننگز کھیلنے والے کسی بھی بلے باز کی جانب سے نیوزی لینڈ میں بدترین اوسط ہے ، سابق کیوی بلے باز روڈ لیتھم نے اپنے آبائی ملک میں 14.82کی اوسط سے 252رنز سکور کیے تھے ۔ 
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 17:30:21