شارجہ، عجمان اور گردونواح میں موجود پاکستانی 20 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میں بھرپور شرکت کریں،سیّد سلطان شاہ

بدھ 17 جنوری 2018 19:40

شارجہ، عجمان اور گردونواح میں موجود پاکستانی 20 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میں بھرپور شرکت کریں،سیّد سلطان شاہ
عجمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے شارجہ، عجمان اور اس کے گردونواح میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ فائنل کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس کیلئے بطور مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو مدعو کیا گیا ہے۔

بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیّد سلطان شاہ نے عجمان، شارجہ اور گردونواح کے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 جنوری کو فائنل میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں کیونکہ اس ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھرپور فارم ہے اور فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں چیئرمین پی سی بی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے انہیں مراسلہ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں دو سابق کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 19:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :