جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر، شہباز، رئیس، حارث، علی زمان اور محمد عمر خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 17 جنوری 2018 20:31

جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر، شہباز، رئیس، حارث، علی زمان اور محمد عمر خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر سمیت حارث طاہر، شیخ محمد مدثر، عثمان احمد، محمد شہباز، رئیس علی، محمد عمر خان اور علی زمان خان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتما، پاکستان سپورٹس بورڈ اور جوبلی انشورنس کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں پنجاب کے سات جبکہ سندھ کا صرف ایک کیوئسٹ فتح یاب رہا، دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فہد غفار کو 4-1 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، حارث طاہر بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کے حمزہ آفتاب کو با آسانی 4-0 فریمز سے شکست دی، سندھ کے علی زمان خان نے خیبرپختونخوا کے عثمان خورشید کو 4-0 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، شیخ محمد مدثر نے عبدالعزیز کو 4-2 فریمز سے ہرا کر لاسٹ ایٹ تک رسائی حاصل کی، اوسامہ احمد نے رابش پرویز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، محمد شہباز نے عمر فاروق کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، رئیس علی اوسامہ بھی پری کوارٹر فائنل میں سرخرو رہے، انہوں نے احسن رمضان کو شکست دی، جونیئر انڈر 18 چیمپئن محمد عمر خان نے شاہ زیب ملک کو 4-1 فریمز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز میں شیخ محمد مدثر کا مقابلہ عثمان احمد، محمد شہباز کا مقابلہ رئیس علی اوسامہ، نسیم اختر کا مقابلہ علی زمان خان اور عمر خان کا مقابلہ حارث طاہر سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 17/01/2018 - 20:31:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :