کروشین کھلاڑی ایوو کارلووک 40 برس بعد آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچنے والے زائدالعمر کھلاڑی بن گئے

بدھ 17 جنوری 2018 20:31

کروشین کھلاڑی ایوو کارلووک 40 برس بعد آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچنے والے زائدالعمر کھلاڑی بن گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) کروشیا کے سٹار کھلاڑی ایوو کارلووک 40 برس بعد آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچنے والے زائدالعمر کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں جاپانی کھلاڑی یوچی سوگیتا کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا، کارلووک آئندہ ماہ 39 برس کے ہو جائیں گے، اسطرح وہ 40 سال بعد آسٹریلین اوپن تیسرے رائونڈ میں پہنچنے والے معمرترین کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1978ء میں کین روزوال نے 44 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا کر معمرترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 20:31:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :