نیوزی لینڈ کا آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ ترتیب دینے کا اعزاز

بدھ 17 جنوری 2018 20:40

نیوزی لینڈ کا آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ ترتیب دینے کا اعزاز
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ ترتیب دینے کا اعزاز حاصل کر لیا، میزبان نیوزی لینڈ نے رواں انڈر 19 ورلڈکپ میں گزشتہ روز کینیا انڈر 19 کے خلاف میچ میں 436 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 2002ئ میں کینیا کے خلاف ہی 480 رنز کی اننگز کھیلی تھی، واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کا آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ کی تاریخ کا بھی دوسرا بڑا سکور ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 20:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :