ساتویں ریحانہ نذیر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ انڈر 19بوائز میں عباس ذیب اور گرلز میں آمینہ فیاض نے جیت لی

بدھ 17 جنوری 2018 22:17

ساتویں ریحانہ نذیر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ انڈر 19بوائز میں عباس ذیب اور گرلز میں آمینہ فیاض نے جیت لی
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) ساتویں ریحانہ نذیر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ انڈر 19بوائز میں عباس ذیب اور گرلز میں آمینہ فیاض نے جیت لی، میجر جنرل محمد علی جی او سی 18ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ریحانہ نذیر اسکواش کمپیلیکس راشدآباد میں منعقد ہ فائنل مقابلوں میں انتہائی شانداراور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے ، بوائز انڈر 19کے فائنل میںکے پی کے کے عباس ذیب نے پنجاب کے عزیر رشید کو 13-15,11-9,11-1,11-1سے ہرادیا، انڈر 17کے فائنل مقابلے میں پنجاب کے محمد حارث قاسم نے پی اے ایف کے ثاقب اقبال کو 11-9,11-5,11-3سے، انڈر15فائنل کے مقابلے میںپی اے ایف کے اسد اللہ نے کے پی کے کے حماد خان کو 11-4,11-7,11-2,سے ، انڈر 13کے فائنل مقابلے میںپی اے ایف کے محمد عماد نے پنجاب کے عثمان ندیم کو 11-7,11-4,11-8سے، انڈر 11کے فائنل مقابلے میںپنجاب کے انس بخاری نے پی اے ایف کے محمد حنیف کو 11-9,11-9,11-6سے ہر ا دیا، جبکہ گرلز انڈ 19کے فائنل مقابلے میںپی آئی اے کی آمنہ فیاض نے کے پی کے کی کومل خان کو 11-8,14-9,11-4سے، انڈر 15کے فائنل مقابلے میں سندھ کی ذینب خان نیکے پی کے کی نمرہ عقیل کو 11-9,11-4,11-9سے شکست دی، آخر میں مہمان خصوصی میجر جنرل محمد علی جی او سی 18ڈویژن نے ونر رنر کھلاڑیوں کو شیلڈز اور 96000نقد انعامات دئے اس موقع پر ریٹائرڈ ائر کموڈور شبیر احمد صدر راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن ، اقبال صمد سی ای او راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن، وائس چیرمین مسز خورشید ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر جمیل خانزادہ، ٹورنامنٹ سیکریٹری اعجاز شیخ ،ٹورنامنٹ کوآرڈینٹر شفیق احمد،ٹورنامنٹ ریفری محمد نسیم شبیر گل اور دیگر موجود تھی-
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 22:17:12