ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن:رافیل نڈال، جوولفریڈ سونگا اور مارین دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ویمنز ورلڈ نمبر5روڈو انسکا اپ سیٹ شکست کا شکار ہوئیں،کیرولین وزنیاکی اور اوسٹا پنکو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔سیزن کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری

بدھ 17 جنوری 2018 22:24

ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن:رافیل نڈال، جوولفریڈ سونگا اور مارین دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) رافیل نڈال، جوولفریڈ سونگا اور مارین سیلچ ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ ویمنز ورلڈ نمبر5روڈو انسکا اپ سیٹ شکست کا شکار ہوئیں۔ کیرولین وزنیاکی اور اوسٹا پنکو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔سیزن کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری ہے۔

اسپینش اسٹار نے ارجنٹائن کے لیونارڈ میئر کو 6-7، 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو کینیڈا کے ڈینس شاپولوف کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ سونگا نے پانچ سیٹ کا معرکہ 3-6، 6-3، 1-6، 7-6 اور 5-7 کے اسکور سے سر کیا۔کروشیا کے مارین سیلچ نے پرتگال کے جاروسوسا کے خلاف 1-6، 5-7 اور 2-6 کے اسکور سے فتح پائی۔ ویمنز ورلڈ نمبر 5 پولینڈ کے روڈوانسکا کویوکرین کی مارٹا کوسٹیاک نے 3-6 اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ ورلڈ نمبر 2 ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے جانافیٹ کے خلاف 6-3، 2-6 اور 5-7 کے اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔لٹویا کے اوسٹاپنکو نے چین کی ینگ ڈوان کو 3-6، 6-3 اور 4-6 کے اسکور سے قابو کرلیا۔ ۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 22:24:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :